اے زندگی اتنا تو موقع دینا کہ میں ان سر کی آنکھوں سے خانہ کعبہ اور روضه رسول کا دیدار کر سکوں .میں اپنی احساس کے ساتھان مقامات کو محسوس کرنا چاہتی ہوں .اپنی آنکھوں کی پتلیوں کو ٹھہرتے ،دل کی دھڑکن اور جسم کے روئیں روئیں کو ذکر کرتے اور عبادت کر تے دیکھنا چاہتی ہوں .مجھے کچھ نہیں پتہ یہ کیسے ھوگا کیا ان آنکھوں میں اتنا دم ہے کے دیکھ پائیں مجھے ڈر ہے کے کہیں دم ہی نہ نکل جائے .اور یہ جو دل ہے جس میں دنیا بسی ھے کہیں اسکی دھڑکن تھم ہی نہ جائے یا بے قابو نہ ہو ہوجاے کیسے سمبھال پاؤنگی گی .