Zameer ki Aawaz

انہیں سونے دو انہیں سونے دو 
یہ  غفلت  کی چادر اوڑھے ہوے
اپنے ہی غم مے ڈوبے ہوے
کئی عشروں  سے منہ چھپا ے ہیں
آوروں کے دکھ کی پروا نہیں
میٹھی نیند کو  کھونا نہیں
صداقت کا جوش
حقیقت کا ہوش
انکے بس کی بات  نہیں 
انکے دن عید نہیں
رات  بھی  تو شب رات  نہیں
جانے کب یہ جاگیں  گے
ہاں جب بھی لکن جاگیں گے
اپنے آپ کو کوسیں گے
اور منہ چھپا  کے روینگے
ہاے وقت  کا پہیہ تو گھوم چکا
تاریخ کا صفحہ  بھی بھر چکا
لکھنے والوں نے لکھ بھی دی
اپنے خون سے داستاں تری
جو یاد رہیگی صدیوں تک
کوئی بھی مٹا نہ پاے گا
نہ  تلوار تری نہ نسل تری
اور دینا پڑے گا حساب وہاں
جہاں تیری مرضی کا نصاب  نہیں            
شیریں قادری 

Comments

Popular posts from this blog

پاک فضائیہ کے نام

KHALI KOHPADI ‎( خالی ‏کھوپڑی)

ASHIQ-E-BAMURAD