کربلا کے بعد
کس دین کی بات کرتے ہو کرب و بلا کے بعد
اسلام زندہ ہونا چاہیے اس کربلا کے بعد
نفاذ ے نفسانیت کے واسطے خوں نہ حق بہا دیا
شریعت بپا ہونا چاہیے اس کربلا کے بعد
حیوانیت کے زور پے تقدّس کیا پامال
کھینچے گے ہم لگام اس کربلا کے بعد
جھولیوں مے ماؤں کی کلیاں مسل ہی دیں
عرش کو ہلا دیا اس کربلا کے بعد
باپ اٹھاۓ پھرتا ہے لاشہ پسر کا دیکھ
کرب کی ہر رات ہے اس کربلا کے بعد
موتی لٹانے والوں کے خون کی قدر نہ کی
ہوگا تیرا حساب و کتاب اس کربلا کے بعد
جوہری کے سامنے کیے لعل و گوہر تباہ
نگلو گے کشت مرگ اس کربلا کے بعد
اب اشک نہ بہا ہما پرواز کے دوران
نہیں دور اب لوح و قلم اس کربلا کے بعد
شیریں قادری
Comments
Post a Comment