Bayein Pasli
بائیں پسلی
میری فطرت پے مجھے رہنے دو
مجھے توڑو نہ جھکا رہنے دو
ٹوٹی تو کبھی جڑ نہ پاؤنگی
خاک ہوں خاک مے مل جاؤنگی
میری ہستی کو فنا ہونا ہی ہے
دیار یار مے مجھے کھونا ہی ہے
میرا جھکنا راز فطرت ہے سن لو میری حرمت میں نصرت ہے سن لو
ٹوٹ کے گرنا میرا معیار نہیں
اتنی کم ظرفی میرا شعار نہیں
اب مجھے توڑہنے کے جتن رہنے دو
بنت حوا ہوں شیریں سخن رہنے دو
Comments
Post a Comment